نظام امامت اور ولایت کے علمبردار نور و ہدایت کا پیغام لے کر دنیا سے ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے مصروف جدوجہد ہیں،علامہ مقصودڈومکی

09 مارچ 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شکارپور ڈویژن کا اجلاس اہل البیت پبلک اسکول جیکب آباد میں مرکزی صدر انتظار مہدی زرداری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر میں جب ہر طرف ظلم و ستم کی حاکمیت ہے، نظام امامت اور ولایت کے علمبردار نور و ہدایت کا پیغام لے کر دنیا سے ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے مصروف جدوجہد ہیں، خط خمینی اور فکر عارف الحسینی پاکستان کے جوانوں کا قیمتی اثاثہ ہے، عصر حاضر میں وہ تنظیمیں نعمت الہی ہیں جو نظام ولایت کی صراط مستقیم پر گامزن ہیں، ہمیں ان نعمتوں کی قدر کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی پاکیزہ زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آپ (ع) کی سیرت و کردار انبیاء کرام (ع) اور رسول اسلام (ص) کی سیرت و کردار کی جھلک تھی، کائنات کی واحد ہستی کہ جن کی ولادت باسعادت خانہ کعبہ میں ہوئی۔ اس موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے معزز رکن ڈاکٹر غلام علی جعفری اور مرکزی صدر انتظار مہدی زرداری نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں علامہ مقصود علی ڈومکی نے اے ایس او کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree