المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کی جانب ملک بھرمیں راشن، ماسک کی تقسیم سمیت دیگر فلاحی سرگرمیاں تیزی سے جاری

27 مارچ 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کا قیام عمل میں لاکرکورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کے باعث پریشان حال شہریوں کو راشن بیگز کی فراہمی ، شہریوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگہی مہم، ماسک کی تقسیم،ہاتھ دہلوانے کی ترغیب ،مساجد وامام بارگاہوں میں اسپرے مہم اور ملک بھرمیں قائم قرنطینہ سینٹرزمیں زائرین کیلئے سرگرمیوں کو مزید تیز کردیاہے اور اس سلسلے میں اہم کردار اداکررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سید ناصرعباس شیرازی کی زیر نگرانی المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کی جانب سے کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ ، علی پور، شکاپور، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان ،ملتان سمیت مختلف شہروں کے متاثرہ شہریوں میں راشن بیگز کی تقسیم کی جارہی ہے، اب تک 50لاکھ روپے سے زائد کے راشن بلاتفریق تقسیم کیئے جاچکے ہیں ۔

سکھر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد میں قائم قرنطینہ سینٹرزمیں موجود زائرین اور مسافروں کو مشکلات کے اذالے کیلئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ریلیف کیمپس گذشتے دو ہفتے سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں سے کھانے پینے کی اشیاء، ادوایات، بچوں کے کھلونے ،پانی، جوس اور دیگر اشیائے ضروریہ وافرمقدار میں فراہم کی جارہی ہیں ۔ اب تک کئی لاکھ روپے کی امدادی اشیاء قرنطینہ سینٹرزمیں موجود زائرین میں تقسیم کی جاچکی ہیں ۔

دوسری جانب لاہور، فیصل آباد، گلگت، بلتستان، ملتان، حیدرآباد، ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہروں میں ہینڈ میڈفیس ماسک ہزاروں کی تعدادمیں تیار کرکے عوامی مقامات پر تقسیم کیئے جارہے ہیں جبکہ محکمہ صحت سکردو اور محکمہ پولیس کو بھی یہ ماسک بڑی تعدادمیں عطیہ کیئے گئے۔

جبکہ ملتان،ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف شہروں میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور عہدیداران کی جانب سے مساجد وامام بارگاہوں سمیت اہل سنت کی مساجد میں اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا، جبکہ عوامی مقامات پر سینیٹائزرسے ہاتھ دہلواکر شہریوں کو باربار ہاتھ دھونے کی ترغیب بھی دی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree