شہید قاسم سلیمانی ؒنے فلسطین کی مزاحمت کو نئی زندگی دی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

20 مئی 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام فلسطین ،کشمیر اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں القدس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد پریس کلب میں ہوا جس میں وفاقی وزراء سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔ایم ڈبلیوایم  کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین کی وارث ہے فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مسلم دنیا کے خیانت کار حکمرانوں کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں۔

فلسطین امت مسلمہ کے لیے معیار بن چکا ہے کہ کون ظالم قوتوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کون مظلوموں کا پشت پناہ ہے۔ اسرائیل اسٹریٹجیک اعتبار سے ایک کمزور ترین ریاست ہے۔جس کی فتوحات کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ڈیل آف سینچری کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔شہید قاسم سیلمانی نے فلسطین کی مزاحمت کو نئی زندگی دی ہے۔فلسطینیوں اور کشمیری مظلومین کی حمایت ہمارا اخلاقی و مذہبی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقت کا توازن بڑی تیزی سے ایشیا کی طرف منتقل ہو رہاہے۔جو استکباری قوتوں کے لیے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت یوم القدس کی ریلیاں نکالی جائیں گی جن کا مقصد مظلومان عالم سے یکجہتی کا اظہار ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree