ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی ایڈوکیٹ کا رحیم یار خان بار ایسوسی ایشن کے تحت امام حسینؑ کانفرنس سے خصوصی خطاب

17 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(رحیم یار خان) ڈسٹرکٹ کورٹ خواجہ فرید ہال میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار کے زیر اہتمام امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،اس کانفرنس سے جناب ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے صدارتی خطاب کیا۔ناصر شیرازی کی ڈسٹرکٹ بار آمد پرڈسٹرکٹ بار کے صدر ،کابینہ ،معزز اراکین پنجاب بار و ممبران ڈسٹرکٹ بار نےوالہانہ استقبال کیا۔

 ناصر عباس شیرازی نے امام حسین ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام حسین علیہ السلام نے دور حاضر میں پسے ہوئے اور محروم طبقات کو عزت سے جینے کا ہنر عطا کیا ۔مستضعفین کو مستکبرین سے مقابلہ کی آمادگی دی اور یہی وہ طاقت ہےجو عالمی نظام عدل کے قیام کا حوصلہ عطا کرتی ہے ۔صدر بارایسوسی ایشن نے آخر میں معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree