مغرب ثقافتی شب خون کے ذریعے حجاب حیا عفت پاکدامنی جیسی اسلامی اور اعلیٰ انسانی قدروں کی نابودی کیلئے صف آراہو چکا ہے،علامہ مقصودڈومکی

10 دسمبر 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین مین شعبہ خواتین ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام مدرسہ خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیہا میں تربیتی نشست منعقد کی گئی۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو احسن تقویم بہترین سانچے میں عظمت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اسی لئے اسے اپنی امانت کا امین بنایا۔ خدا کا دین اور شریعت بہترین نظام زندگی ہے جو ہر طرح کی کجی اور عیب سے پاک ہے۔ اس پر عمل پیرا ہو کر ہم خدا کے خلیفہ بن سکتے ہیں۔ اللہ تعالی نے ملائکہ کے ہوتے ہوئے زمین پر آدم اور بنی آدم کو منصب خلافت عطا کیا۔ ہمیں اللہ سے کیے ہوئے عہد کو پورا کرنا ہے۔ یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم اپنے ازلی دشمن ابلیس سے محتاط رھیں۔

 انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تربیت میں خواتین کا بنیادی کردار ہے تعلیم اور تربیت کے ذریعے خواتین آئندہ انسانی نسل کو مفید اور کارآمد بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اعلیٰ انسانی اقدار کی محافظ ہے اور وطن عزیز پاکستان میں دین اسلام کی سربلندی کے لیے مصروف جدوجہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم مغرب نے دین اسلام کی عظیم تعلیمات کے خلاف ثقافتی یلغار کی ہے۔ مغرب ثقافتی شب خون کے ذریعے حجاب حیا عفت پاکدامنی جیسی اسلامی اور اعلیٰ انسانی قدروں کی نابودی کیلئے صف آراہو چکا ہے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ہتھیار کو استعمال کرتے ہوئے اسلام دشمن سامراجی قوتیں اور مغربی تہذیب بے حیائی اور عریانی بے حجابی کی ترویج میں مصروف ہے اور حیا عفت اور عصمت جیسی اعلی انسانی قدروں کا خاتمہ چاہتا ہے مسلم خواتین کو چاہئے کہ وہ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے قرآن کریم اور آل محمد کی پاکیزہ سیرت کو اپنائیں سیدہ خدیجہ الکبری سیدہ فاطمہ زہرا اور حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہن مسلم خواتین کے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree