پاکستان میں اسرائیل کی حمایت میں باتیں کرنے والے پست ترین لوگ ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

01 جنوری 2021

وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظ اللہ کے تین روزہ دورہ سندھ کے دوران لاڑکانہ سٹی کے نجی ہوٹل میں ڈویژنل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ عادلانہ نظام کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھیں گے،مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مہدوی دور کے پاسبان ہیںہمیں مل کر ظہور امام ؑ کیلئے زمینہ سازی کو تیز کرنا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے احمق ہیں سوائے خسارے کے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئےگا، پاکستان میں بھی اسرائیل کی حمایت میں باتیں کرنے والے پست ترین لوگ ہیں۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ رضا محمد سعیدی ، صوبائی رہنما علامہ علی انور جعفری، علامہ نقی حیدری، چوہدری اظہر حسن ،ضلعی رہنما مولانا محمد علی شر ، عبدالرزاق جلبانی و دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree