جموں و کشمیر میں بھارتی دراندازی عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ اعجاز بہشتی

05 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ یوتھ کے سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرنا تمام حریت پسند افراد کا اصولی، اخلاقی اور جمہوری فریضہ ہے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ آج ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہے ہیں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے آج مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکلے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مکتب تشیع ہر دور میں ظالموں سے نبردآزماء اور ہمیشہ مظلوموں کے حامی و مدد گار رہاہے۔ ہم صرف آج کے دن ہی نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی تک ہر پلیٹ فارم پر کشمیری مظلوموں کی صدائے احتجاج کو بلند کرتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اور بھارتی دراندازی عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، خصوصا اقوام متحدہ کی ناہلی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اب تک ناکام رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree