مودی حکومت نے آج کشمیر کے اندر جو لاک ڈاؤن اور ریاستی جبر اور دہشت گردی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، علامہ مقصودڈومکی

06 فروری 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مظلوم عوام گذشتہ 70 سال سے اپنی جنگ آزادی لڑ رہے ہیں مگر انڈین افواج ان پر مسلسل ظلم اور بربریت ڈھا رہی ہے مودی حکومت نے آج کشمیر کے اندر جو لاک ڈاؤن اور ریاستی جبر اور دہشت گردی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی انسانی حق ہے جسے اقوام متحدہ نے باقاعدہ ایک قرارداد کے ذریعے تسلیم کیا ہے لہٰذا انڈین افواج کو فوری طور پر کشمیر سے نکل جانا چاہئے تاکہ کشمیری آزادانہ ماحول میں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے دو بنیادی مسائل ہیں اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ کشمیر اور فلسطین میں جاری امت مسلمہ پر مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام اکیلے نہیں ہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ عنقریب کشمیر اور فلسطین آزاد ہو نگے اور ہم کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا جشن منائیں گے۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے سیکرٹری جنرل نذیر جعفری، آئی ایس او کے رہنما منصب علی بروہی نثاراحمد ابڑو و دیگر نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree