قانون کے نصاب میں مولا علی ع کی قضاوت کے اصول پڑھائے جائیں، علامہ سید احمد اقبال کا لاہورہائیکورٹ میں خطاب

03 مارچ 2021

وحدت نیوز(لاہور) لاہور ہائیکورٹ میں سالانہ یوم علی علیہ السلام منعقد کیا گیا جس میں شیعہ، سنی وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے قانون کا نصاب اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک اس میں مولا علی علیہ السلام کے فیصلہ جات کو شامل نہیں کیا جاتا کیونکہ رسول ص کے فرمان کے مطابق علی علیہ السلام اس امت میں بہترین قاضی ہیں، اس کی مثال خلفائے راشدین کا دور ہے جس میں جب بھی صحابہ کو کوئی فیصلہ کرنے میں دشواری ہوتی تو وہ مولا علی علیہ السلام کو مدد کے لیے پکاڑتے حتیٰ کہ حضرت ابو بکر رضی ، حضرت عمر رضی اور حضرت عثمان کو بھی کہنا پڑا کہ اگر علی نہ ہوتے ہم ہلاک ہوجاتے اس چیز سے مولا علی علیہ السلام کی ذات اور ان کے فیصلہ جات کی اہمیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے وکلاء کمیونٹی سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا اس ملک میں موجود نہ صرف مسلم وکلاء بلکہ پوری دنیا کے غیر مسلم وکلاء اور عدالتیں اگر  انصاف کرتے ہوئے مولا علی علیہ السلام کے فیصلہ جات اور مولا علی علیہ السلام کی ذات کو سامنے رکھیں تو اس معاشرے میں انصاف قائم ہو سکتا ہے اور جو عوام کا اعتماد اس نظام انصاف سے اٹھ گیا ہے وہ بھی بحال ہو سکتا ہے۔

تقریرکا اختتام انہوں نے امام ؑکے جلد ظہور کی دعا سے کیا اور امید ظاہر کی کے انشاءاللہ امامؑ کا ظہور جلد ہوگا اور امامؑ کے ظہور کے ساتھ اس پوری کائنات میں عدل انصاف کا بول بالا ہوگا،انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی وزیر حلف لے تو اسے اُسی حلف نامہ پر حلف لینا چاہیے جو مولا علی علیہ السلام نے مالک اشتر سے گورنر بناتے ہوئے لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree