کابل،سید الشہداءؑ گرلز اسکول پر حملہ، ترجمان ایم ڈبلیوایم پاکستان کی معصوم بچیوں کے بہیمانہ قتل عام کی پرزورمذمت

09 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کابل کے ایک تعلیمی ادارے سید الشہداء گرلز اسکول میں دہشتگردی کے المناک سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دہشت گرد افغانستان میں بے گناہ انسانوں کو مسلسل اپنے بم دھماکوں اور دھشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں افغان حکومت اور قابض امریکی افواج کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان کے عوام کو امن اور امان فراہم کریں۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر تسلسل کے ساتھ شیعہ اور ہزارہ کی نسل کشی پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ امریکا شام اور عراق میں مسلسل شکست کے بعد اب ایک دفعہ پر افغانستان کو بدامنی کی طرف دھکیل رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ ہم افغان عوام ہزارہ قبیلہ اور متاثرہ خاندانوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مجلس وحدت مسلمین ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور وہ امن اور اتحاد کی علمبردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تعلیمی ادارے کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر دہشت گردوں نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اسلام انسانیت اور علم کے دشمن ہیں اور اب تک دہشتگردی کے تمام تر سانحات کے پیچھے عالمی استکباری قوتوں کے ہاتھ نمایاں ہیں جو افغانستان کو ایک دفعہ پھر خاک و خون میں نہلا رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree