وحدت بین المسلمین کے ذریعے فرقہ پرستوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، ناصرشیرازی

27 جولائی 2021

وحدت نیوز(اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وحدت بین المسلمین کے ذریعے فرقہ پرستوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، آئین اور قانون کی سربلندی ہی امن کی ضمانت فراہم کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں منعقدہ عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوچک میں جلوس پر شرپسندوں کا حملہ اور انتظامیہ کا متعصبانہ رویہ ناقابل برداشت ہے، توقع رکھتے ہیں کہ اس مرتبہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں کو لگام دیں گے اور جلوس کو شاہراہ عام سے پرامن طریقے سے گزارا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں شیعہ، سنی وحدت مثالی ہے، ہم وحدت بین المسلمین کے ذریعے فرقہ پرستوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ آئین اور قانون کی سربلندی ہی امن کی ضمانت فراہم کرسکتی ہے۔ کانفرنس میں ضلع بھر کے جلوسوں کے لائسنسداران، بانیان مجالس، علمائے کرام، ذاکرین عظام اور ماتمی و نوحہ خواں حضرات نے شرکت کی جبکہ علامہ عبدالخالق اسدی صوبائی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور علامہ حسن ہمدانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب، ضلع بھر کے نمائندہ اکابر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں قراردادیں پیش کی گئیں اور پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree