سندھ و بلوچستان میں قلت آب کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ زراعت کو تباہی سے بچایا جاسکے، علامہ مقصود ڈومکی

15 ستمبر 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پانی کی قلت کے باعث سندھ کے عوام اور بلوچستان کے گرین بیلٹ ضلع جعفر آباد اور نصیر آباد کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں زراعت تباہی کے دہانے پر ہے قلت آب کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ زراعت کو تباہی سے بچایا جاسکے۔ پانی کی عادلانہ تقسیم کے ذریعے سندھ پنجاب اور بلوچستان کے عوام کے درمیان غلط فہمی اور شکایات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔ کجھی کینال بلوچستان کے ہزاروں ایکڑ بنجر علاقے کو سیراب کرتے ہوئے عوام کی قسمت بدل دے گا۔ جس پر کام میں تیزی ضروری ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ پٹ فیڈر اور دیگر نہروں کی بھل صفائی نہ ہونے کے سبب پانی کی شدید قلت ہے جبکہ حکومت اور اداروں کی نااہلی کے باعث زراعت خصوصاً دھان کی فصل تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے گرین بیلٹ کی زرعی مشکلات کے حل میں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سنجیدہ رویہ اختیار کریں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree