ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کی ایس ایس پی شکارپور سے ملاقات، سکیورٹی ایشوز پر تبادلہ خیال

14 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی شکارپور آمد مختلف شخصیات سے ملاقاتیں، دوسری طرف شکارپور امام بارگاہوں مساجد سمیت شخصیات سے کلوز کی گئی سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جبکہ ضلع کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو اطمینان دلایا کہ فوری طور پر تمام امام بارگاہوں مساجد کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ محرم الحرام اور صفر کے دوران شکار پور پولیس اور انتظامیہ کا ملت جعفریہ سے مکمل تعاون رہا۔ لیکن چہلم شہدائے کربلا اربعین مشی کے جلوس کے خلاف جو ایف آئی آر درج ہوئی ہے اس پر ہمیں افسوس ہے۔

 انہوں نے 7 اور 8 ربیع الاول کے موقع پر چک سٹی میں منعقد ہونے والے تاریخی اجتماع بسلسلہ واپسی اسیران اھل بیت علیھم السلام کی سیکورٹی کے سلسلے میں بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار،وارثان شہداء اور چک جلوس کے بانی بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر ایس ایس پی شکار پور تنویر حسین تنیو نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کو حسب ضرورت سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ چک جلوس کی سیکورٹی کے سلسلے میں فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree