ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی کے والد بزرگوار کی رحلت، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وصوبائی قائدین کا اظہار تعزیت

15 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے والد بزرگوار سید شفقت علی ہمدانی ابن چن پیر علی شاہ طویل علالت کے بعد اس دنیائے فانی سے انتقال کر گئے ہیں،مرحوم کے سانحہ ارتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین کا اظہار افسوس اور تعزیت ۔

 علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے والد بزرگوار سید شفقت علی ہمدانی کی وفات پر اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی، آغا محمد رضا، علامہ مختارامامی، علامہ شفقت شیرازی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ شبیر بخاری، علامہ اقبال بہشتی، نثارفیضی، اسدعباس نقوی، ملک اقرار حسین، انصر مہدی ،  علامہ عبدالخالق اسدی ،علامہ باقرعباس زیدی، علامہ اقتدار نقوی ، علامہ آغا علی رضوی، علامہ یاسر سبزواری ،علامہ برکت مطہری ، علامہ وحید عباس کاظمی ودیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند متعال بحق شہدائے کربلاؑ مرحوم کے درجات کو عالی فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور علامہ حسن رضا ہمدانی سمیت تمام پسماندگان کواپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عناییت فرمائے، واضح رہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ مدرسہ حضرت عمار یاسر حیدر روڈ رانا ٹاؤن  9بجےآج صبح ادا کی جائے گی جبکہ تدفین  پننوال تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم میں 4بجے سہ پہرعمل میں لائی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree