یکم تا دس جنوری ، ایم ڈبلیوایم کا ملک گیر عشرہ تکریم شہدائےپاکستان و تشیع جہاں منانے کا فیصلہ

18 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)شہداء کے افکار کی ترویج اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور استحکام وطن کے لئے دی گئی ان کی عظیم قربانیوں کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یکم جنوری سے دس جنوری تک عشرہ تکریم شہدائے پاکستان و تشیع جہاںمنانے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد میںدوجنوری  بروز اتوار بوقت دن 1:00 بجے بمقام امام بارگاہ و جامع مسجد الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں بیاد شہداء کانفرنس منانے کافیصلہ کیا ہے۔

عشرے کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل مولانا علی اکبر کاظمی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوجنوری بروز اتوار بوقت دن1بجے بمقام امام بارگاہ و جامع مسجد الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں بیاد شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما،اور سیاسی و سماجی شخصیات مدعو ہوں گی۔جبکہ ملک بھرمیں ایم ڈبلیوایم کے اضلاع ویونٹس میںبھی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

کانفرنس کے انتظامات اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔عشرہ تکریم شہداء پاکستان منانے کا مقصد پاکستان میں رونما ہونے والے مختلف سانحات و دہشتگردی کے واقعات میں نشانہ بننے والے اور عالم اسلام کے شہداء بالخصوص شہید سردار سلیمانی و رفقا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree