شعبہ اطلاعات ایم ڈبلیوایم پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں میڈیا ورکشاپس کے شیڈول کا اعلان

22 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے صوبائی سطح پر تربیتی میڈیا ورکشاپس کے انعقادِ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے 15 اور 16 جنوری کو  لاہور میں  جبکہ صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے جنوری کے آخری ہفتے کے دوران کراچی میں دو روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری کے مطابق ان ورکشاپس میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات شریک ہوں گے۔ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد میڈیا کے نئے رجحانات،فنی تقاضوں اور مثبت استعمال کے طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر سال ایسی ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہے جس میں پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ماہرین شرکاء کی استعداد کار میں اضافے کے لیے خصوصی رہنمائی کرتے ہیں۔ماضی میں جو لڑائی میدان جنگ میں لڑی جاتی تھی آج اسے میڈیا کے ذریعے لڑا جا رہا ہے۔جو قومیں نوجوانوں کے فکر و شعور کو ا اجاگر کرنے میں سستی کا مظاہرہ کرتی ہیں ان کا مستقبل داؤ پر لگ جاتا ہے۔ میڈیا کو ایک موثر ہتھیار تب ہی کہا جا سکتا ہے جب  اس کا استعمال دانش و حکمت اور بصیرت سے کیا جائے۔ میڈیا کے غلط استعمال کا فائدہ ہمیشہ مخالفین کو  ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکشاپس نوجوانوں کو ذمہ دار شہری اور حقیقی معنوں میں محب وطن بننے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree