شیطان بزرگ امریکہ اور ان کے حواری آل سعود خوشنما نعروں سے امت مسلمہ کو مزید فریب نہیں دے سکتے اس لئے کہ اب ان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

27 دسمبر 2021

وحدت نیوز(بھٹ شاہ )اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ اسلام پیغام وحدت کنونشن کے موقع پر حالات حاضرہ کے عنوان سے مذاکرہ کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وحدت اور اتحاد کا حکم قرآن کریم اور سنت میں موجود ہے سیرت اھل بیت علیھم السلام میں اتحاد بین المسلمین کی بہترین مثالیں اور عملی اقدامات موجود ہیں۔ لہذا حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اتحاد بین المسلمین کے بانی نہیں بلکہ اس حکم دین کو احیاء کرنے والے ہیں۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی الہی  بصیرت سے عالمی استکباری و استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کیا اور امت مسلمہ کو نکتہ توحید اور حبل اللہ کے گرد اتحاد کا پیغام دیا۔ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود آج اتحاد بین المسلمین کا پیغام عملی شکل میں نظر آرہا ہے امت مسلمہ کی قدریں بھی مشترک ہیں اور درد بھی مشترک ہے۔ دین اسلام کی سربلندی اور مشترکہ دشمن کے مقابلے میں اتحاد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ اور ان کے حواری آل سعود خوشنما نعروں سے امت مسلمہ کو مزید فریب نہیں دے سکتے اس لئے کہ اب ان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے حق و باطل کا معرکہ ہر گذرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہا ہے۔ اور اھل حق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔مذاکرہ کی نشست سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ دوست علی سعیدی، معروف دانشور سید راشد احد ،عبدالرزاق بلوچ نے بھی خطاب کیا جبکہ مولانا سرفراز مہدی چانڈیو نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree