علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ بھاری اکثریت سےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین منتخب

15 مئی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن برائے انتخاب چیئرمین کا اسلام آباد میںخوش اصلوبی سے انجام پاگئے ۔اراکین شوریٰ عمومی نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کثرت رائے سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کو آئندہ تین سال کیلئے چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان منتخب کرلیا ۔ سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے نومنتخب چیئرمین سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کےمطابق ایم ڈبلیوایم پاکستان کے تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن کے آخری روز اراکین شوریٰ نے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کو بھاری اکثریت سے نیا چیئرمین منتخب کرلیا ، نومنتخب چیئرمین کے نام کا اعلان سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کیا اور ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر کارکنان اور عہدیداران کے جذبات دیدنی تھے ، فضاء لبیک یا حسینؑ اور امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعروں سے گونج اٹھی۔

واضح رہے کہ شوریٰ عمومی کے سامنے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ سید باقرعباس زیدی کے نام بطور امیدوار برائے چیئرمین پیش کیئے گئے تھے۔ اراکین شوریٰ عمومی نے کثریت رائے سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ ایم ڈبلیوایم کا چیئرمین منتخب کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree