عالم استکبار و طاغوت کے خلاف مادر وطن سے اٹھنے والی پہلی توانا اور بھرپور آواز آئی ایس او کی تھی، علامہ راجہ ناصرعباس

22 مئی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پچاسویں یوم تاسیس کے موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے بانیان ایسے باشعور، باکردار اور بابصیرت لوگ تھے جو حالات کے تقاضوں سے آشنا اور اپنی الہی ذمہ داریوں کا درک رکھتے تھے۔عالم استکبار و طاغوت کے خلاف مادر وطن سے اٹھنے والی پہلی توانا اور بھرپور آواز آئی ایس او کی تھی۔اس جماعت نے نوجوانوں کو جرات ،حوصلہ، بے باکی و حق گوئی سکھائی۔

انہوں نےکہا کہ آمریت کی سختیاں ہوں یا جمہوری دور حکومت کی آڑ میں فرد واحد کا فرعونی طرز عمل آئی ایس او اپنے اہداف کے حصول کے لیے پورے عزم و حوصلے کے ساتھ منزل کی جانب رواں دواں رہی۔مشترکہ اہداف اور مشترکہ آرزوؤں کی تکمیل نظم و ضبط کے بغیر ممکن نہیں۔آئی ایس او کے اندر جو نظم وضبط موجود ہے وہی اس جماعت کی  مقبولیت میں مسلسل اضافے کی وجہ ہے۔آئی ایس او نے خط ولایت کو اپنے دل و جاں سے لگایا۔ دنیا کے مادہ پرست رہبروں سے اظہار برات کرتے ہوئے فقیہ عادل، نائب امام جامع شرائط کے پرچم تلے جمع ہوئے۔انہیں یہ فخر و اعزاز حاصل ہے کہ آج بھی فقہیہ عادل کا پرچم تھامے عالمی استکباری قوتوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم ان کی آواز گونج رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree