علامہ راجہ ناصرعباس کا مامت کے آٹھویں تاجدار، والی خراساں حضرت امام رضاؑؑکے یوم ولادت کے موقع پرعالم اسلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک

09 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامت کے آٹھویں تاجدار، والی خراساں حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے محبانِ محمد و آل محمد علیھم السلام کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا امام رضا علیہ السلام کی حکمت،  تدبر اور دانش کو مشعل راہ بنانا ہر دور کی ضرورت ہے۔امام علیہ السلام کے حکیمانہ طرزِ عمل کی بدولت مخالفین کے دورِحکومت میں بھی مکتب اہل بیت ع کو فروغ ملتا گیا۔امت مسلمہ جن کٹھن ترین حالات سے گزرہی ہے اس سے نکلنے کے لیے تعلیمات اہل بیت ع پر عمل کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ اگر مسلم امہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی الہی تعلیمات پر عمل کرے تو طاغوت و استعمار کے اسلام دشمن منصوبے خاک میں مل جائیں گے۔دین اسلام کے حقیقی پیروکار باوفا اور جرات مند ہوتے ہیں۔انہیں ابلیسی و نمرودی ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree