زلزلے کے نتیجے میں ہمسایہ برادر اسلامی ملک افغانستان کے مظلوم عوام کی وسیع پیمانے پر ہلاکتیں افسوسناک ہیں، علامہ مقصودڈومکی

23 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں ایک ہزار سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ برادر اسلامی ملک افغانستان کے مظلوم عوام کی وسیع پیمانے پر ہلاکتیں افسوسناک ہیں۔ افغان عوام جو پہلے ہی مصائب وآلام اور مشکلات کا شکار ہے وہاں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور ہزاروں مکانات منہدم ہوئے ہیں۔ امت مسلمہ کو یہ درد محسوس کرنا چاہیے کیونکہ مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں۔ ایک ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ اقوام عالم اور عالمی اداروں کو چاہئے کہ وہ مظلوم افغانستان کے متاثرین کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم سے کٹی ہوئی موجودہ افغان حکومت عوام کی مشکلات حل نہیں کرسکتی لہذا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کی سب کو مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ افغانستان کے عوام پہلے ھی بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں اور عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی نصف آبادی کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ حالیہ زلزلے سے بھوک و عوامی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree