جب نئے شہر آباد ہوں گے تو نئی مسجدیں بھی بنیں گی اور نئے جلوس عزاء نکلیں گے سبیلیں لگیں گی، نئی مجالس عزا جلوس اور سبیلوں پر پابندی قبول نہیں،علامہ مقصود ڈومکی

29 جولائی 2022

وحدت نیوز(شکارپور)ضلع شکار پور کے شہر چک میں استقبال محرم الحرام کی مجلس عزا سے  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے عشق و محبت دین اسلام کے بقاء کی ضامن ہے کربلا ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔ دنیا کے تمام ادیان و مذاھب کے انسان امام حسین علیہ السلام سے محبت کرتے ہیں اور ان کی عظیم و بے مثال قربانی کو اھل حق کے لیے مشعل راہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل اتحاد بین المسلمین اور امن و اخوت کے علمبردار علماء و ذاکرین کے بین الصوبائی اور بین الاضلاع سفر اور داخلے پر پابندی غیر آئینی اقدام ہے۔ بلاسبب کسی معزز شہری عالم دین اور ذاکر اھل بیت کی نقل و حرکت کے حق پر قدغن بلا جواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ آئی جی پولیس اور ہوم سیکرٹری اقتدار کی رسہ کشی سے فارغ ہو کر عوام کے جان و مال کی حفاظت پر توجہ دیں۔ پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری عوام کی مذہبی آزادی سلب کرنا نہیں بلکہ عوام کے عبادی اجتماعات میں تعاون کرنا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ صوبائی اور ضلع سطح کی محرم میٹنگز میں خانہ پوری کی بجائے ملت کی نمائندہ شخصیات اور جماعتوں کو نمائندگی دے۔انہوں نے کہا کہ جب نئے شہر آباد ہوں گے تو نئی مسجدیں بھی بنیں گی اور نئے جلوس عزاء نکلیں گے سبیلیں لگیں گی۔ نئی مجالس عزا جلوس اور سبیلوں پر پابندی قبول نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree