گھر یا امام بارگاہ کے اندر مجلس کا انعقاد ہمارا آئینی حق ہے، کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے، اسد عباس نقوی

21 اگست 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل ہوا اور ہمارے آئین میں درج ہے کہ ہر مسلک کو اپنے مذہب کے مطابق آزادی حاصل ہوگی۔ لیکن بدقسمتی سے جیسے ہی محرم الحرام شروع ہونے لگتا ہے، ایک فضا بنا دی جاتی ہے کہ امن و امان کا مسئلہ ہے، حالانکہ عزاداری نواسہ رسول کے ساتھ کسی قسم کا امن کا مسئلہ نہیں ہے، یہ یہود و ہنود کی سازش اور قابل مذمت عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنماء زعیم زیدی، دلاور زیدی، وسیم زیدی، محمد اصغر تقی، ضلعی صدر مولانا وسیم عباس معصومی اور دیگر موجود تھے۔

اسد عباس نقوی نے مزید کہا کہ مجالس عزا جو کہ نواسہ رسول کی یاد میں منائی جاتی ہیں، اس کی اجازت کا مسئلہ بنا دیا جاتا ہے۔ حالانکہ گھر کے اندر یا امام بارگاہ کے اندر مجلس کا انقعاد ہمارا آئینی حق ہے، آئین پاکستان کے تحت ہمیں آزادی حاصل ہے، اس سال بھی پنجاب کے اندر چادر اور چار دیواری کے اندر مجالس کے انعقاد پر جو جو ایف آئی آرز ہوئی ہیں، وہ قابل مذمت ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ ایف آئی آر فوری واپس لی جائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ جگہوں پر یہ بات علم میں آئی ہے کہ جلوس عزا میں موسم کی صورت حال کی وجہ سے ٹائمنگ میں 10 سے 15 منٹ لیٹ ہونے پر آیف آئی آر ہوئی ہیں، جو قابل مذمت ہیں۔ حالانکہ کوئی میوزیکل پروگرام یا سیاسی جلسہ کی ٹائمنگ طے نہیں ہوتیں، لیکن نواسہ رسول کی یاد منانے کے لئے ٹائم مقرر کر دیا جاتا ہے، حکومت پاکستان یہ قانون واپس لے اور ہر شخض کو مذہی آزادی کا حق دیا جائے۔ اس محرم الحرام کے اندر ایک سازش کی گئی کہ ہمارے اہل سنت بھائیوں کی طرف سے سبیل یاد شہداء کربلا لگائی گئی، جس کو بالخصوص سندھ کے اندر تکفیری قوتوں نے نشانہ بنایا، لیکن سندھ حکومت نے آج تک کوئی کارروائی نہیں کی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور کارروائی کی جائے اور سبیل شہدائے کربلا بند کرانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ خیرپور سندھ میں عزاداروں کے گھروں پر پولیس شیلنگ قابل مذمت فعل ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے فی الفور پولیس کے ذمہ دار افسران کو معطل کیا جائے اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree