رواں ہفتے جنوبی پنجاب اور دوسرے مرحلےمیں سندھ اور بلوچستان میں امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ کی جائے گی، اسدعباس نقوی

06 ستمبر 2022

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سید اسد عباس نقوی  نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد وبحالی ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے، ملک سیلاب کی زد میں ہے عوام فلاحی سرگرمیوں میں دل کھول کرمدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ وحدت یوتھ کے رضا کار سیلاب متاثرین کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔

 رواں ہفتے امدادی سامان کی بڑی کھیپ جنوبی پنجاب روانہ کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں بلوچستان اورسندھ میں امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں سیلاب متاترین کیلئے فنڈر یزنگ کرنیوالے وحدت یوتھ کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اسد نقوی نے مزید کہا کہ حالیہ غیر معمولی بارشوں کے نتیجہ میں آنیوالے سیلاب نے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان کے علاوہ سڑکوں اور سرکاری عمارتوں کو بھی بھاری نقصان پہنچایا ہے جن کے ازالہ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ بے آسرا و مصیبت زدہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں، پاکستانی قوم ہمیشہ سے ایسے حالات و واقعات میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتی ہے، اس وقت ہم سب کوایک بڑے انسانی المیے اور اموات سے بچنے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کرنا ہوں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree