شہید علامہ دیدارعلی جلبانی اور ان کے باوفامحافظ کی عظیم قربانی کوہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے،علامہ راجہ ناصرعباس

03 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)  ایم ڈبلیوایم کراچی کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید راہ وحدت علامہ دیدارعلی جلبانی ؒ اور ان کے باوفا محافظ سرفراز بنگش کے نویں یوم شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی ، صوبائی اور ڈویژنل قائدین نے کہا ہے کہ 9 برس گذر جانے کے بعد بھی شہید علامہ دیدار علی جلبانی ؒ کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں اسی طرح تازہ ہے، شہید علامہ دیدارعلی جلبانی اور ان کے باوفامحافظ کی عظیم قربانی کوہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

صوبائی صدر سندھ علامہ باقرعباس زیدی نے کہا کہ ہمارے ناقص نظام انصاف کی وجہ سے طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود اب تک شہید دیدار علی جلبانی ؒ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاسکا۔ ان کے اہل خانہ آج بھی ریاست سے انصاف کے منتظر ہیں ۔

ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری نے کہا کہ شہید علامہ دیدار علی جلبانیؒ مردمیدان تھے، ہمیشہ حق بات کہنے بھی مصلحت پسندی کا شکارنہیں ہوتے تھے، ان کی شہادت سے پیدا ہونےوالا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔

شہید کے دیرینہ ساتھی صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاکہ شہید جلبانیؒ کےساتھ گذرا مختصر تنظیمی وقت قیمتی سرمایہ ہے، شہید نڈر اور بے خوف شخصیت کے مالک تھے وہ ظالموں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی جرائت رکھتے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree