جناب سیدہ (س) اپنی پاکیزہ سیرت اور کردار کی بلندی کے سبب خواتین عالم کی سردار قرار پائیں،علامہ مقصود ڈومکی

08 دسمبر 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد) مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع جیکب آباد میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے خطبہ کے موضوع پر منعقدہ نشست سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور مدرسہ کی پرنسپل محترمہ رقیہ سلطانہ نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ النساء العالمین حضرت بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ذات گرامی عالم بشریت خصوصاً صنف نسواں کے لئے نمونہ عمل اور اسوہ حسنہ ہے۔ آپ اپنی پاکیزہ سیرت اور کردار کی بلندی کے سبب خواتین عالم کی سردار قرار پائیں۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ھستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنما قرار پائے۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کا خطبہ فدکیہ علم و عرفان کا سمندر ہے جس معارف دین کے سمندر کو کوزے میں سمویا گیا ہے۔ آپ محدثہ صدیقہ الکبریٰ بتول ام ابیہا اور بضعہ منی کے رتبہ پر فائز ہونے کے سبب شریک کار رسالت تھیں۔ جس طرح حضرت مریم سلام اللہ علیہا پر فرشتے اترتے تھے اسی طرح بلکہ اس سے بالاتر سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا پر فرشتے اترتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حجاب خاتون جنت صدیقہ الکبریٰ ع کی میراث اور امانت ہے مسلم خواتین خصوصاً کنیزان حضرت زہراء کو اس عظیم امانت کی حفاظت کرنا ہوگی۔ حجاب اور پردے کے خلاف عالمی استکباری قوتوں کے حملے جاری ہیں۔ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے مسلم خواتین کو سیرتِ سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کو اپنانا ہوگا جو حیاء عفت پاکدامنی حجاب اور عبودیت الہی و بندگی خدا پر مشتمل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree