شہید آغا ضیاء الدین رضوی نے قوم کو متحرک و منظم کرنے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا عارف حسین علیجانی

14 جنوری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)شہید علامہ ضیاء الدین رضوی کی قوم کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آپ کی جانب سے نصاب تعلیم کے لئے چلائی گئی تحریک دراصل اپنی نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ کرنے کی کوشش تھی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف حسین علیجانی نے میڈیا سیل کو جاری اپنے بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم شہید آغا ضیاء الدین رضوی کو خراج پیش کرتے ہیں اور انکی فکر ونظر کا احیاء و پرچار کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید آغا جس راہ پر گامزن تھے وہ آفاقی راستہ تھا اور یہی وجہ تھی کہ وہ انفرادی معاملات پس پشت ڈال کر اجتماعی امور کو ترجیح دیتے تھے آپ کی ملت کے لیے دردمندی قابلِ رشک تھی میدان عمل میں سب سے پہلے موجودگی آپ کا وطیرہ تھا جس کی بدولت عوام میں بے حد مقبول تھے اور لوگ آپ پر جانیں نچھاور کرنے کے لیے آمادہ رہتے تھے اپنی قوم کو متحرک و منظم کرنے میں آپ کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے تناظر میں اٹھائے گئے اقدامات متنازع روش پر منتج ہوئے ہیں جس میں ایک مخصوص فکر کو پروان چڑھانے کی کوشش کی گئی ہے آغا شہید ضیاء الدین رضوی ان مسائل کو بھانپ کر اپنے بچوں کے لیے نصاب تعلیم کا مطالبہ کر رہے تھے آپ حکومت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئے بلکہ دن بہ دن نصاب کی تحریک شدت نے اختیار کی جس پر آغا کو خاموش کرنے اور راستے سے ہٹانے کے لئے آخری حربہ کے طور شہید کر دیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree