ایم ڈبلیوایم نے پاکستان میں تشیع کی سیاسی شناخت اور انقلابی سوچ کو پروان چڑھایا،آغا سیدمحمد رضا

06 مارچ 2023

وحدت نیوز(روجھان جمالی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے روجھان جمالی میں تحصیل صدر مجلس وحدت مسلمین شھزادو خان دشتی کی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کیا اور متاثرین سیلاب میں عید گفٹ تقسیم کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی جدوجہد کو آگے بڑھایا اور پاکستان میں تشیع کی سیاسی شناخت اور انقلابی سوچ کو پروان چڑھایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم اور متنازعہ ترمیمی بل ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی فرقہ وارانہ سوچ کا عکاس ہے۔ جو ایک مرتبہ پھر وطن عزیز پاکستان کو فرقہ وارانہ نفرتوں کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں عوامی شعور و بیداری سے خائف قوتیں فرقہ واریت کے نام پر تفرقے کو ہوا دے رہی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ متنازعہ بل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کے حقوق کی محافظ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree