ہمارے دل سانحہ جڑانوالہ پر رنجیدہ اور شرمندہ ہیں، ہم مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

18 اگست 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل اس واقعے پر رنجیدہ اور شرمندہ ہیں، ہم مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، توہینِ قرآن کے الزام میں مسیحی برادری کے گھروں اور عبادت گاہوں کا جلاؤ انتہائی افسوس ناک ہے، گھروں اور چرچ پر حملہ کر کے انہیں مسمار کرنا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے، اقلیتی برادری سے یہ بہیمانہ سلوک شرمناک حرکت ہے، ریاست غیر مسلموں کو بھی مساوی حقوق فراہم کرنے کی پابند ہے، مسیحی عوام کا بھی ملک کے بنانے میں اہم کردار ہے، یہ سب پاکستان کے آئین و قانون کے خلاف ہے، کسی بھی شخص، ہجوم اور لشکر کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم برداشت کی صورتحال روز بروز مخدوش ہوتی جا رہی ہے، ہم ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہے،مقتدر حلقوں کی جانب سے پے در پے پر تشدد واقعات رونما ہونے کے باوجود، فرقہ وارانہ متنازعہ بل کا منظور کرنا تعجب کی بات ہے، ایسے مبہم قوانین انتہاء پسند جنونیوں کو معصوم افراد کی جان و مال سے کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، یہ سب قانونی طور پر قتل عام کی اجازت دی جا رہی ہے، صوبائی و مرکزی نگران حکومت متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کروا کر مرکزی مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree