قومی وحدت ہی ملکی سلامتی کی ضامن ہے ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

02 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں عظیم الشان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام نے خطاب کیا جبکہ ہزاروں عاشقان رسول اکرم ص مرد و خواتین شریک ہوئے ۔

شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ دشمن نے ہمیں فرقوں میں تقسیم کر دیا ہے، پہلے دشمن سے لڑنا ہوگا، دشمن ہماری دہلیز تک پہنچ گیا ہے، اب چترال بھی محفوظ نہیں رہا، میانوالی پنجاب میں لشکر حملے کر رہے ہیں، مگر میڈیا خاموش اور چپ ہے، یہاں جنازہ اٹھانا ایک روٹین کی بات بن گئی ہے، ہمارے وفود کو ان کے گھر جانا چاہئے، یہ صرف مستونگ کے لوگ نہیں مرے ہمارے بھائی مرے ہیں، ہمارے بیٹے اور بیٹیاں شہید ہوئی ہیں، جو ایک انسان کو قتل کرے وہ خدا کی نگاہ میں تمام انسانوں کا قاتل ہے، 70 قتل ہوئے تو مطلب انسانیت ستر مرتبہ قتل ہوئی ہے ہم سب کو ملکر اس پر اسٹینڈ لینا ہوگا، شیعہ اور سنی کی وحدت کی اس وقت کی ضرورت ہے، امام خمینی نے ہفتہ وحدت قرآنی حکمت عملی کے تحت منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ امت مسلمہ کی وحدت سے دشمن کی سازشیں ناکام ہو جائیں ،پاکستان 26 کروڑ آبادی کا ایٹمی ملک ہے،پاکستانی قران اور دین محبت کرنے والے ہیں، پاکستان کو مفلوج کیا گیا، امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر ملک میں کس حیثیت سے دورہ جات کر رہے ہیں، کیا یہ ملک کے آقا بنے ہوئے ہیں دہشتگرد سن لیں وہ ہمارے دلوں سے عشق رسول و اہلبیت کو نہیں نکال سکتے،نبی کریم حضرت محمد کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے،ہم متحد ہو کر ہی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے موجودہ حکمرانوں کو ملکی تباہی کا ذمہ دارقرار دیا اور کہا کہ حقیقی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جہاں اللہ کی حاکمیت ہو وہاں یہ ظلم نہیں ہوسکتا جو پاکستان میں ہورہا ہے، وہ معصوم بچہ عمار تڑپ تڑپ کر مر گیا لگتا ہے یہاں کسی ابن زیاد ، شمر یا خولی کی حکومت ہے، نااہل حکمرانوں نے ہماری غیرت مند قوم کو بھیکاری بنادیا ہے ، غلامی کی زنجیروں کو توڑیں گے ، انہیں شرم آنی چاہیے جنہوں نے اس وطن کو بھکاری بنادیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مستونک اور ہنگو میں دہشت گردحملوں کی مذمت کی اور شہداءکے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ ریاستی جبر وتشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے ننھے شہید عمارفاروق کے المناک موت پر اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree