حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا ہے، سید ناصر عباس شیرازی

09 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام حمایت فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں امریکہ و اسرائیل مخالف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔شرکاء ریلی سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والی عالمی برادری آج فلسطینی مزاحمت پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شجاع فلسطینی عوام نے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کے دعویٰ کو پاش پاش کر دیا ہے، تمام تر صورت حال کا ذمہ دار غاصب اسرائیل ہے جس کا غرور نہتے فلسطینیوں نے خاک میں ملا دیا ہے، غزہ کے مظلوموں کو سلام، فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہمارا سلام، ہم پاکستان کے نظریہ سے غداری نہیں کرنے دیں گے، ظلم اور اسرائیل مٹنے کے لیے ہے، اسرائیل کی تمام تر سیاسی و ملٹری طاقت کو توڑنے پر تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، آپ سب کا احتجاج میں شریک ہونا ظالم کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت میں ہے، آپ سب نے خدا کی رضا خریدی ہے۔

مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور فلسطین کی حمایت کے اصولی موقف کی کھل کر حمایت کریں، نگران حکومت کا دو ریاستی حل پر زور دینا دراصل اسرائیل کے غاصبانہ وجود کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے، وزیراعظم کس حیثیت سے قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف سے روگردانی کر رہے ہیں، پاکستانی دفتر خارجہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطین کی مکمل حمایت کے عوامی امنگوں پر مبنی مؤقف کا اظہار کرے۔عارف حسین علیجانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج عالم اسلام اور عالم کفر کا مقابلہ ہے، یہ وقت ہے کہ ساری اسلامی دنیا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکل آئے اور اسرائیلی جنایت کی کھل کر مذمت کرے، اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات آج مزاحمتی تحریک نے خاک میں ملا دیئے ہیں۔ریلی سے مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے صدر اسد اللہ چیمہ، آغا جان علی حیدری، محمد رضا و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree