ایم ڈبلیوایم کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا آن لائن اجلاس، کتاب رہنمائے مسئولین تمام کارکنان وعہدیداران کو مطالعے کی تاکید

28 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا آن لائن اجلاس آج منعقد ہوا۔ جس میں ملک گیر مطالعہ کتاب رہنمائے مسئولین اور یونٹس کی تنظیمی فعالیت کے سلسلے میں گفتگو ہوئی۔ آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کارکنوں کی تنظیمی تربیت کے لئے کتاب رہنمائے مسئولین بہترین کتاب ہے۔ جس کا ہر سطح کے تنظیمی ذمہ داران کو مطالعہ کرنا چاہیے۔ کتاب رہنمائے مسئولین کو نافذ کرنے سے تنظیمی فعالیت میں اضافہ ہوگا اور فعالیت میں بہتری آئے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کارکنوں کی دینی اور تنظیمی تربیت کو بہت اہمیت دیتی ہے، کیونکہ تعلیم و تربیت اور خودسازی و خود شناسی کے ذریعے ہم اصلاح معاشرہ کی ذمہ داری بہتر طور پر ادا کر سکتے ہیں۔

آن لائن تنظیمی اجلاس سے خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ آقا جہانزیب جعفری، ریاست کشمیر کے صدر علامہ سید یاسر سبزواری، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید کاظمی اور علامہ برکت علی مطہری، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی، صوبہ پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی مظہر جعفری، بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ریاست کشمیر کے سیکرٹری تنظیم سازی عابد علی قریشی اور مرکزی آفس میں شعبہ تنظیم سازی کے معاون مولانا شمس الدین کامل شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبوں میں 28 اور 29 اکتوبر بروز ہفتہ اور اتوار کتاب رہنمائے مسئولین کے مطالعے اور اسٹڈی سرکلز کا پروگرام منعقد ہوگا۔ اسٹڈی سرکلز کے پروگرامز ضلع تحصیل اور یونٹ سطح پر منعقد ہوں گے۔ مختلف مقامات پر اسٹڈی سرکلز کے پروگرامز میں اراکین صوبائی کابینہ و ضلعی کابینہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree