آنے والے الیکشن میں پاکستانیوں کے ساتھ ملکر ان قوتوں کو شکست دیں گے جو امریکہ کا ساتھ دیتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

13 نومبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان آزادی فلسطین مارچ کے بعد اسلا م آبادمیں امریکی سفارت خانےکے سامنے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا آج کا یہ عظیم اجتماع بصیرت و آگاہی کا ثبوت ہے، ہمارے قائد شہید علامہ عارف الحسینی نے سر زمین پاکستان پر امریکہ کو للکارا، وہ آزاد مملکت کے داعی تھے، وہ بیداری اور آزادی کی تحریک کا پرچم لے کر ملک کے طول وعرض کا سفر کرتے تھے، وہ استعماری طاقتوں کے مذموم عزائم سے آگاہ کرتے تھے جس کی پاداش میں انہیں شہید کردیا گیا،اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے،ہمارے رہبر کہتے ہیں یہ معرکہ حق و باطل ہے کہتے ہیں حماس نے حملہ کیا ہی نہیں بلکہ انہوں نےاپنا دفاع کیا ہے، کیا کشمیر میں اگر کشمیری انڈین مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں تو کیا یہ غلط ہے؟ کہتے ہیں اسرائیلی بہت پیشرفتہ ہے ہاں انہوں نے تمہیں قتل کرنے کے لیے ترقی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ  تعلقات قائم کرنا شیطان اور ابلیس سے تعلقات استوار کرنا ہے، پاکستان کی سرزمین پر اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی کبھی اجازت نہیں دینگے، وہ دن آئے گا پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے لئے نکلے گا، شیعہ سنی مل کر نکلیں گے، سلام ہو پارہ چنار کے جوانوں پر جنہوں نے شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش کو ناکام بنایا، ہمارا سلام ہو فلسطینی ماؤں بہنوں بیٹیوں پر، آپ کی فداکاری پر، آپ کی استقامت پر غزہ کی سرزمین اسرائیلیوں کا قبرستان بن رہی ہے، اسرائیل کبھی جنگ نہیں جیت سکتا، آج لبنانی، یمنی اور عراقی مقاومت نے اسرائیل کو گھیرا ہوا ہے، پورا فلسطین فلسطینیوں کا ہے، دریا سے سمندر تک، انشاءاللہ یہ فلسطینیوں کا ہو کر رہے گا، امریکہ سب سے بڑا شیطان ہے، جو اس جنایت کاری میں اسرائیل کا سرپرست ہے، پاکستان کے عوام امریکہ کو سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں، آنے والے الیکشن میں پاکستانیوں کے ساتھ ملکر ان قوتوں کو شکست دیں گے جو امریکہ کا ساتھ دیتے ہیں، ایک شکست غزہ میں ہوگی اور ایک شکست پاکستان میں ہوگی، 26 نومبر کو بڑا اجتماع لاہور میں ہوگا جس میں ہم سب شرکت کریں گے لاہور کی غیور عوام تیاری کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree