صوبائی ایگزیکٹیو کوآرڈینیشن کونسل کی تشکیل کا مقصد بہتر انداز میں مدر ونگ اور ایم ڈبلیو ایم کے دیگر ونگز کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

22 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی ایگزیکٹیو کوارڈینیشن کونسل پنجاب کی باضابطہ میٹنگ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ لاہور منعقد ہوئی ۔جس میں ایگزیکٹیو کوارڈینیشن کونسل کے تمام معزز ممبران نے شرکت کی معزز ممبر جناب یاور عباس کاظمی صاحب مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان ، اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے میٹنگ میں  شریک نہ ہو سکے ۔علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے صوبائی ایگزیکٹیو کونسل پنجاب کی تشکیل اور اس کے اھداف پر بہت خوبصورت انداز روشنی ڈالی اور اس کونسل کی غرض وغایت کو بیان کیا ۔

 انہوں نے فرمایا کہ درحقیقت صوبائی ایکزیکٹیو کوارڈینیشن کونسل کی تشکیل کا مقصد بہتر انداز میں مدر ونگ اور ایم ڈبلیو ایم کے دیگر ونگز کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ۔ تاکہ ہم سب ملکر بہتر پیشرفت کرسکیں اور کم وقت میں نتائج حاصل کرسکیں ۔ اس کونسل کی تشکیل اور ہر 4 ماہ بعد ملکر بیٹھنے سے جو بعض اوقات کام کرنے کے طریقہ کار میں اختلاف پیدا ہوتا ہے ،اس کو فوری طور پر مقامی سطح پر ہی حل کرلیا جائے ۔ اس کونسل کے ذریعے ہم آپس میں جڑے رہیں گے اور ایک دوسرے کی روشوں سے بہتر آشنا ہوں سکیں گے ۔ بنیادی اور اساسی مقصد یہی ہے کہ ہم سب آپس میں ہم آہنگ ہوں اور متحد ہوکر آگے کی جانب بڑھیں ۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ آج صوبائی کوآرڈینیشن کونسل پنجاب کی پہلی میٹنگ تھی اور ماشا اللہ سے کورم بھی بھرپور ہے ۔ ان شاءاللہ دوست اسی طرح آپس میں ہم آہنگ رہے تو نہ صرف ونگز کی باڈیز مضبوط ہوگی بلکہ مدر ونگ بھی اپنی فعالیت میں مضبوط نظر آئیں گے ۔ ان شاءاللہ اس اہم میٹنگ میں جناب ملک اقرار حسین علوی چیئرمین عزاداری کونسل پاکستان ، جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب  سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے بھی گفتگو فرمائی۔

جناب علامہ گلزار حسین فیاضی صوبائی صدر علماء ونگ پنجاب ، جناب علامہ مظہر اعوان صوبائی جنرل سیکرٹری علماء ونگ پنجاب ، جناب علامہ غلام عباس شیرازی صوبائی نائب صدر علماء ونگ پنجاب ، جناب ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پنجاب ، جناب سید فخر حسنین رضوی ضلعی صدر عزاداری ونگ لاہور ، جناب محمد حسین صباء مرکزی کوارڈینیٹر وحدت یوتھ ونگ پاکستان ، برادر آصف رضا ایڈووکیٹ مرکزی کوارڈینیٹر مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ظہیر کربلائی کوارڈینیشن کونسل کے باقاعدہ صوبائی کوارڈینیٹر ہونگے ۔ ان شاءاللہ ۔صوبائی ایکزیکٹیو کوارڈینیشن کونسل کا اگلا اجلاس محرم الحرام سے پہلے منعقد ہو گا ان شاءاللہ ۔ البتہ ضرورت کے تحت اجلاس اس سے پہلے بھی بلایا جا سکتا ہے ۔ ممبران کی ہم آہنگی سے آن لائن میٹنگز بھی رکھی جاسکتی ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree