34 ملکی اتحاد کا ہدف خطہ میں دہشت گردی کا خاتمہ نہیں گریٹراسرائیل کی تشکیل ہے ،علامہ امین شہیدی

07 مارچ 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے سعودیہ کی قیادت میں بنے والے34 ممالک کے فوجی اتحاد اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اتحادی کی حیثیت سے شرکت پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس اتحاد کا مقصد اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے خاتمہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کے خلاف امریکی وصیہونی مفادات اور گریٹر اسرائیل کی تکمیل ہے۔اس کے پس پردہ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نہ صرف لاکھوں مسلمانوں آگ بارود کی بھٹی میں جھونک دیا بلکہ امت مسلمہ کو اقتصادی و معاشی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔تاریخ شاید ہے کہ دہشت گرد چاہے طالبان کے روپ میں ہوں یا داعش کی شکل میں ان کی فکری رہنمائی اور مالی معاونت میں عرب ممالک اور امریکہ کا کردار کلیدی رہا ہے۔ہم خیال ریاستوں کا یہ فوجی اتحاد ان مسلم ممالک کے داخلی و خارجی مفادات کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہو گا جو طاغوتی طاقتوں کے زیر اثر نہیں ہیں۔خطہ میں سعودی عرب و اسرائیل کے درینہ دوستانہ تعلقات مسلم ممالک سے ڈھکے چھپے نہیں عالمی میڈیا میں اس اتحاد کو امریکی حکمت عملی کی طرف مثبت قرار دیا جانا ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔انسداد دہشت گردی اتحاد میں ان مسلم ممالک کو دانستہ طور پر شامل نہیں کیا گیا جو امریکی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہیں لاتے۔فرقہ وارانہ تقسیم کی بنیادپر تشکیل کردہ اس اتحادکے نافقط عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوں رہے ہیں بلکہ داخلی طور پربھی یہ اختلاف اور انتشار کا باعث بن رہا ہے، ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے ذاتی مفادات اور کاروباری مقاصدکے حصول کی خاطربیس کروڑ عوام کی عزت اور وقارکو داؤ پر لگا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے نام پر تشکیل کردہ یہ اتحاد کسی بھی صورت موثرثابت نہیں ہوسکتا کیوں کہ عالمی سطح پر اسلام کے خوش نما چہرے پرلگے داعش،النصرہ ، القائدہ ،طالبان اور بوکوحرام جیسے بدنماداغوں کو مٹانے کیلئے عملی طورپر میدان میں حاضر ممالک شام ، لبنان، عراق ، فلسطین اور ایران کو اس اتحاد سے باہر رکھا گیا ہے جو کہ اس اتحاد کی تشکیل میں تعصب کو ظاہر کرتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree