شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی آٹھویں برسی 23 اکتوبر کو مقتل شہداء جیکب آباد پر منائی جائے گی،علامہ مقصودڈومکی

07 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد)شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی آٹھویں برسی 23 اکتوبر کو مقتل شہداء جیکب آباد پر منائی جائے گی۔ برسی شہداء کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس ہوگی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر عارف علی الجانی مرکزی صدر وحدت یوتھ علامہ تصور مہدی صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر غلام حسین و دیگر خطاب کریں گے۔برسی شہداء کی تقریب کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور چیئرمین وارثانِ شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت وارثانِ شہداء کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دھشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں جو بے گناہ شہریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بناتے ہیں۔ آٹھ سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا۔ آج بھی ہزاروں شہداء کے وارث ریاست اور ریاستی اداروں سے انصاف طلب کر رہے ہیں۔ سانحہ مستونگ و ھنگو بتا رہے ہیں کہ اس ملک میں دھشت گرد بھی موجود ہیں اور ان کا مضبوط نیٹ ورک بھی موجود ہے جس کے خلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں ان کے افکار اور اھداف کو ژندہ رکھنا ضروری ہے۔ ہم شہدائے راہ حق سے عہد کرتے ہیں کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باطل یزیدی قوتوں کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔ برسی شہداء جیکب آباد کے سلسلے میں وارثانِ شہداء اور ملی تنظیموں کی جانب سے دعوت کا عمل جاری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree