مجلس وحدت مسلمین شعبہ اطلاعات ونشریات کے زیر اہتمام 3روزہ مرکزی میڈیا ورکشاپ کا آج سے اسلام آباد میں ہوگا

26 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی شعبہ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام تین روزہ میڈیا ورکشاپس کا آغاز جامعۃ الصادق کراچی کمپنی میں آج بروز جمعہ سے ہو گا جو 26 فروری تا 28 فروری جاری رہیں گی۔ورکشاپس سے ملک کے نامور صحافی، اینکرز،  کالم نگار اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات خطاب کریں گی۔

ورکشاپ میں پنجاب، جنوبی پنجاب،خیبر پختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی میڈیا سیکرٹری شریک ہوں گے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری نے کہا ہے کہ میڈیا ورکشاپس کا مقصد نوجوانوں کو میڈیا کے جدید تقاضوں سے آگاہ کرنا اور ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنے کے لیے مواصلات کی تمام تکنیکوں سے مکمل آگہی اورسیاسی بصیرت انتہائی ضروری ہے۔مذہبی و سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد مخصوص و اٹل نظریات کے باعث اپنے ملک و قوم کا میڈیا کے محاذ پر بہترین دفاع کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپش ہمارے کارکنوں کو میڈیا کی نئی جہتوں کو سمجھنے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree