علامہ راجہ ناصرعباس نے13اکتوبر بروز جمعہ ایم ڈبلیوایم کےتحت ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

12 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا بروز جمعہ 13 اکتوبر ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانےکا اعلان ، انہوں نے تمام غیر مند پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف اپنے گھروں سے نکلیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والے ہر باضمیر کو بلاتخصیص مذہب و مسلک فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانی چاہئے۔ مجلس وحدت مسلمین جمعہ کے روز فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلے گی۔تمام باشعور اور ظلم سے نفرت کرنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ جمعہ کے روزاپنے بچوں، بزرگوں ، خواتین اور گھر کے ہر چھوٹے بڑے فرد کے ساتھ گھروں سے نکلیں اور فلسطین کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔یہ عالمی استکباری قوتوں اور امریکی اتحاد کو للکارنے کا وقت ہے، ہر باشعور شخص کو اپنی توان کے مطابق عالم کُفر کے خلاف اپنی شرعی ذمہ داری کو نبھانا چاہیے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد گھروں سے نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، ہم  قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں خون دینے کے لیے تیار ہیں، رسوائی یہودو نصاری کا مقدر ٹھہرے گی۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر چار روز سے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، عراق کویت جنگ میں کولن پاول نے جھوٹ بول کر لاکھوں معصوم عراقیوں کا قتل عام کیا، اب امریکی صدر جوبائیڈن جھوٹ بول رہا ہے کہ حماس داعش کی طرح ہے، داعش امریکہ و اسرائیل کے مہرے اور ہرکارے ہیں اور اسرائیل عالمی استکباریت کی فرنٹ لائین ہے۔

بانی پاکستان نے کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، امریکہ نے برطانیہ کی مدد سے مسلم ورلڈ کے جسم میں اسرائیل کی شکل میں خنجر گھونپا گیا ہے، حماس اور تمام مقاومتی تحریکوں کا عالم اسلام پر احسان ہے، گریٹر اسرائیل کے خواب کو حماس نے چکنا چور کر دیا ہے، فلسطینی مقاومت کی مرہون منت کشمیری ایشو بھی زندہ ہوا ہے، فلسطینی مسئلے پر دو ریاستی فارمولے کی بات کرنے والے پاکستانی کشمیر کے ایشو سے خیانت کر رہے ہیں، دو ریاستی حل کو فلسطینی عوام قطعی طور پر قبول نہیں کرتے، قرآنی حکم کے مطابق ہم سب کو چاہیے کہ مظلوم کی مدد اور ظالم کی مخالفت کریں، انسانی حقوق کے ادارے خاموش ہیں غزہ میں اسرائیل سکولز،ہسپتال اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے، شام، ویت نام، افغانستان اور عراق کے اندر نام نہاد جمہوریت کا دم بھرنے والا امریکہ ظلم وبربریت کا مرتکب ہوا ہے، پوری دنیا میں ہر باضمیر شخص فلسطینی عوام کی حمایت میں کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، ہم سب کو بھی پاکستان میں بھرپور انداز سے نکلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، عمران خان کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آرز کاٹ کر عوام میں نفرت کو پروان نہ چڑھائیں، عمران خان پاکستان کا ہیرو ہے اسے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، عمران خان کو جیل میں ڈال کر پاکستانی عوام کی اکثریت کے دل دکھی ہیں، عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ سب زیادتی ہے، اپنے معاملات کو ٹھیک کریں ذاتیات کو پس پشت ڈال کر عمران خان کے ساتھ ناروا سلوک ختم کریں، مقتدر قوتوں کو عمران خان اور عوام سے غیر انسانی، غیر اخلاقی، غیر منصفانہ اور غیر قانونی رویہ اور سلوک چھوڑنا پڑے گا۔کسی بھی ملک کی اصل طاقت اس کے عوام ہوتے ہیں لہذا عوام سے کوئی نہیں جیت سکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree