اسماعیلی برادری پرحملہ ،چلاس ،لالوسر،شکارپوراور کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے، ناصرشیرازی

13 مئی 2015
اسماعیلی برادری پرحملہ ،چلاس ،لالوسر،شکار پور اور کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے، ناصرشیرازی



 وحدت نیوز(اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کراچی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس سفاکانہ کاروائی کو حکومتی نااہلی اور غفلت قرار دیا ہے۔انہوں نے کراچی میں اسماعیلی رہنماوں سے فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوے کہا یہ اندوہناک واقعہ چلاس ،لالوسر،شکار پور اور کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے۔ ان واقعات پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں نجات حاصل کریں۔انہوں نے اسماعیلی رہنماوں سے کہا کہ وہ گلگت بلتستان الیکشن میں ظالموں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں تاکہ ان سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کے لیے ہمیشہ ملک دشمن قوتوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائے رکھا اور قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس کے نتیجہ میں ہم اس طرح کے سانحات بھگت رہے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام دیکھ لیں کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے ان کی دوستیاں عوام کو ان کے پیاروں کی لاشوں کے تحفے دے رہی ہیں۔ہم نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جب کہ اس کے برعکس حکومتی رویہ میں ان کے لیے ہمدردی اور لچک شروع سے موجود رہی۔ جس سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوئے ۔اپنی ان کاروائیوں سے وہ ملک کو اقتصادی بد حالی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں عوام کو ترقی و خوشحالی سبز باغ دکھانے والے مسلم لیگی رہنماوں کی حقیقت کو سمجھنے کا اب بھی وقت ہے ۔اپنی نسلوں کی بقا اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے یہاں کی عوام نے خود فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ الیکشن میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا انتخاب کرتے ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردوں کو معاونت و وسائل مہیا کیے یا پھر ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر میدان میں ڈٹ جانی مجلس وحدت مسلمین کو اپنے دل کی آواز بناتے ہیں جو ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ملک دشمنوں طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree