انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم نے الیکشن سیل کے مطابق 351722اور الیکشن کمیشن کے مطابق 143629ووٹ حاصل کیئے

06 جون 2013

nasir abbas sheraziوحدت نیوز (اسلام آباد)الیکشن 2013کے نتائج کا اعلان کر تے ہوئے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں نے انتخابات میں واضح برتری حاصل کی تھی ،لیکن مختلف حلقوں میں الیکشن کے دوران دھاندلی کے وہ رکارڈ قائم کیئے گئے جس کی مثالیں شاید آئندہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ، جن کے ثبوت پوری دنیا نے اپنی ٹیلی وژن اسکرینز پر خوب ملاحظہ کیئے ،

اگر بات پولنگ اسٹیشن پر ہونے والے وسیاسی جماعتوں کی دھاندلی پر ہی ختم ہو جاتی تو کیا ہی بہتر تھا لیکن اس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جس قدر جانبداری کا مظاہرہ کیا وہ بھی مثالی ہے ، تین دن تک نتائج روک کر بوگس نتائج جاری کیئے گئے ، ڈی جی خان ، جھنگ اور کراچی کے بعض حلقوں میں ہمارے مینڈیٹ کا استحصال کیا گیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر آج تک بہت سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کو آزاد ظاہر کیا جارہا ہے ، اور نتائج کو اس کمال مہا رت کے ساتھ مسخ کر کے پیش کیا گیا ہے کہ جن حلقوں میں مجلس وحدت کا امیدوار ٹاپ تھری پوزیشنز پر تھا وہ اب پانچویں اور آٹھویں پوزیشن پر پہنچا دیا گیا ہے، تاکہ ہمارے امیدواروں اور ووٹرز کو دل برداشتہ اور مایوس کیا جا سکے ،۔

ستم بالائے ستم یہ کے سیکریٹری الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد پریس کانفرنس میں یہ کہتے سنے گئے کہ 94.6% الیکشن مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہو ئے ہیں ، ان کے مطابق 5.94%دھاندلی ہو ئی ، مقام شرم ہے آزاد الیکشن کمیشن ، نگراں حکومت اور سکیورٹی ایجنسیس کے لیئے ، تمام تر زیادتیوں اور دھاندلیوں کے باوجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی الیکشن سیل نے انتہک کوششوں کے بعد پاکستان بھر کے ضلعی الیکشن سیل سے نتائج کی جمع آوری کا مرحلہ مکمل کیا ہے اور جو نتیجہ سامنے آیا وہ یہ ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان :
ْقومی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 58561
مرکزی الیکشن سیل :
قومی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 124591

الیکشن کمیشن آف پاکستان :
صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 85068
مرکزی الیکشن سیل :
صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 227131

الیکشن کمیشن آف پاکستان :
قومی و صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 143629
مرکزی الیکشن سیل :
قومی و صوبائی اسمبلی کل حاصل کردہ ووٹ 351722



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree