انقلاب مارچ چالیس گھنٹےکی طویل مصافت اور شدید سفری مشکلات کے بعدشہراقتدارمیں داخل ہوگیا

16 اگست 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک ، مجلس وحدت مسلمین ، سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ ق کے انقلاب مارچ کے شرکاء اسلام آباد پہنچ گئے   ہیں ،چودہ اگست کو ماڈل ٹاون لاہور سے شروع ہونے والاانقلاب مارچ چالیس گھنٹےکی طویل مصافت اور شدید سفری مشکلات کے بعدشہراقتدارمیں داخل ہوگیا ہے،ہزاروں    بسوں، کاروں اور موٹر سائیکلوں پر نکلنے والے قافلے میں لاکھوں پر جوش کارکن پارٹی پرچم لہراتے اور نعرہ بازی بھی کرتے رہے۔اسلام آباد کے داخلی کھناپل کے مقام پر ایم ڈبلیوایم راولپنڈی اسلام آباد کے کارکنان نے شرکائے انقلاب مارچ خصوصاً  مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری  کا پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شفقت شیرازی، علامہ احمد اقبال، علام اعجاز بہشتی، علامہ عبد الخالق اسدی، ناصر شیرازی، فضل عباس ، نثا رفیضی اور مہدی عابدی بھی موجود تھے ، استقبالیہ کیمپ سے مسلسل قافلوں کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا گیااور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ۔

 

انقلاب مارچ کے قائدین کو زیرو پوائنٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ڈاکٹرطاہر القادری کہتے ہیں کہ ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں مارشل لاء نہیں لگ سکتا۔ لاہور سے شروع ہونے والے انقلاب مارچ کے شرکاء کا گوجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، سرائے عالمگیر اور جہلم پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ازان فجرسے قبل   وزیر آباد کے مقام پر ایم ڈبلیوایم کےسینکڑوں  کارکنان نے شرکائے انقلاب مارچ کا فقید المثال استقبال کیا، گجرات میں چناب پل پر مسلم لیگ (ق) کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے شرکاء میں کھانا بھی تقسیم کیا۔علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی رہنماوں کے ہمراہ گجرات کی مقامی مسجدمیں نماز فجر ادا کی، ڈاکٹر طاہر القادری کا وقفے وقفے سے ہونے والا خطاب کارکنوں کا جوش و خروش بڑھاتا رہا۔ کھاریاں میں علامہ ناصر عباس جعفری،  صاحبزادہ حامد رضااور چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ ناشتے کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کا انقلاب مارچ مکمل طور پر آئینی اور پُرامن ہے۔ حکمرانوں نے جو کیا کیا وہ آئینی ہے۔؟ ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں مارشل لاء نہیں لگ سکتا۔ حکومت کی جانب سے  عوامی تحریک کو زیرو پوائنٹ پر جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree