تمام امت مسلمہ مل کر جنگ گروپ کا مکمل بائیکاٹ کرے، علامہ حسن ظفر نقوی

17 مئی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے اسلام دشمن رویہ نیا نہیں ،شعائر اسلامی اور محب وطن اداروں کے خلاف سازشیں ۱۹۷۰ء ؁کی دہائی سے میر خلیل الرحمٰن اور اس کے کارندوں کا وتیرا رہا ہے، جیوٹی وی کی جانب سے مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان مبارک میں گستاخی کی پر روز مذمت کرتے ہیں ، وزارت داخلہ اور پیمرا اس واقعے کو غیر سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، سنی اتحاد وکونسل کے مفتیان کرام کے فتویٰ کی مکمل تائید کر تے ہیں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔

 


ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ایجنسیوں اور ملک دشمن طاقتوں کی ایماء پر میڈیا انڈسٹری پر قابض فرعونی جنگ گروپ ہمیشہ شعائر اسلامی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہر زہ سرائی کی مضموم کوششیں کر تا رہا ہے،ملک دشمن قوتوں اور دہشت گرد عناصر کو جیو ٹی وی کے ہوتے ہو ئے اپنی پبلسٹی کی کبھی فکر لاحق نہیں ہو ئی ،جیوٹی وی نے دہشت گردوں کی ہمیشہ کھل کران کی ترجمانی کی اور ابھی کچھ روز قبل ہی پاکستان کی مسلح افواج اور اس کے خاص قومی اداروں کے خلاف اسی چینل نے بھر پور پروپگنڈہ مہم چلائی،کبھی اس چینل پر دہشت گردوں کو شہید قرار دیا جا تا رہا ، خصوصاً مکتب تشیع کے حوالے سے جنگ گروپ کا متعصبانہ رویہ تاریخی ہے،ستر کی دھائی میں اسی جنگ گروپ نے شہزادی سکینہ سلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں بھی جسارت کی تھی جس پر پوری شیعہ قوم نے اس اخبار کا مکمل بائیکاٹ کیا تھا ، نہ ہی کوئی اہل تشیع اشتہار دیتا اور نہ ہی اخبار خریدتا، معافی تلافی کے بعد معاملہ رفع دفع ہوا،لیکن یہ سلسلہ رکا نہیں اور آج ایک مرتبہ پھر جنگ گروپ کا جیوٹی وی توہین اہل بیت علیہم السلام کا مرتکب ہو ا ہے، آج امت مسلمہ کو تہیہ کر نا ہو گا کہ اس یہودی ایجنٹ چینل سے وطن عزیز کو نجات دلائی جائے ۔ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی محبت سے سرشار تمام اہل سنت اور اہل تشیع عوام کو جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہو گا۔


انہوں نے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مفتیان کرام کی جانب سے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی شان میں گستاخی کے خلاف جیوٹی وی سے متعلق تمام فتووں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوا م سے اپیل کی ہے کہ وہ سب اکھٹا ہو کرجیواور جنگ کا مکمل بائیکاٹ کریں ، پوری مسلم امہ اس ادارے کو اشتہار نہ دینے ا ،اخبار نہ خریدنے اور چینل نہ دیکھنے کا تہیہ کرلے، تمام امت مسلمہ اتحاد وحدت کا مظاہرہ کر تے ہوئے اس خارجی ایجنٹ ٹولے کونشان عبرت بنائے اور اس ناصور سے مملکت خداداد پاکستان کو نجات دلائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree