حکومت کو دی گئی مہلت کے بعد لانگ مارچ کریں گے، علامہ حسن ظفر نقوی

07 جون 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف بھوک ہڑتال ستائیسویں روز بھی جاری رہی۔ کہتے ہیں کہ آخری دم تک مطالبات کی منظوری کیلئے بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ستائیس روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف شخصیات اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ میں مولانا حسن ظفر، مولانا احمد اقبال، اعجاز بہشتی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں، اس کے علاوہ ملک بھر میں 30 سے زائد مقامات پر علامتی احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی جاری ہیں۔ رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بنایا جانے والا نیشنل ایکشن پلان عام شہریوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ گلگت اور پارا چنار میں اہل تشیع کی زمینوں پر زبردستی قبضے کئے جا رہے ہیں، مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔ علامہ حسن ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت کو عید تک کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree