سکیورٹی اہلکاروں پر حملے قومی سلامتی کے قیام کی کوششوں میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، علامہ امین شہیدی

27 مئی 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس وین پر فائرنگ سے تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسند عناصر نے کراچی میں جاری آپریشن کو ناکام بنانے کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔اس طر ح کی بزدلانہ کاروائیاں قومی سلامتی کے قیام کی کوششوں میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔دہشت گردی کے خاتمے کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوج اور پولیس کے نوجوانوں کا عزم و حوصلہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کراچی میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے دوران کراچی میں تین پولیس افسران سمیت چھ اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جانا، رینجرز اہلکاروں پر خودکش حملہ اور ملیر کینٹ میں دہشت گردی کو کوشش اس حقیقت کو عیاں کرتی ہے کہ دہشت گرد عناصر ایک بار پھر فعال ہوتے جا رہے ہیں۔اس طرح کے واقعات آپریشن کے دائرہ کار کو وسیع اورمزید تیز کرنے کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کا سدباب محض دہشت گردوں کے خاتمے سے مشروط نہیں بلکہ امن و امان کی بحالی کے لیے ان مراکز کے خلاف بھرپور کاروائی کی ضرورت ہے جہاں سے دہشت گردوں کو گائیڈ لائن ملتی ہے۔کالعدم تنظیموں سے وابستہ عناصر ان دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر اب نام بدل کرمتحرک ہیں۔ہر اس جماعت ،ادارے اوراس سے وابستہ افراد کو قابل گرفت سمجھا جائے جولوگوں کے گلے کاٹنے والوں کو ہیرو بنا کر پیش کرتے ہیں۔اسلامی تشخص کو بین الاقوامی سطح پر داغدار کرنا ان کے اہداف کا حصہ ہے۔تکفیریت کا درس دینے والے ایسے مراکز کا جب تک خاتمہ نہیں ہوجاتا تب تک اس ملک میں امن کے قیام کو محض خواب و خیال ہی سمجھا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree