شیعہ سنی وحدت واخوت کا پیغام قریہ قریہ شہر شہر لے کر جائیں گے، علامہ ناصرعباس جعفری

20 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے مینار پاکستان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے دہشت گردی کے بیج بوئے اور کراچی سے گلگت تک بے گناہ شیعہ افراد کا قتل عام کرایا اور ہر بار یہی کہا کہ نامعلوم افراد نے دہشت گردی کی ہے، لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن نے ان کے چہروں سے نقاب الٹ دی اور یہ بے نقاب ہوگئے کہ کون قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے تمام شہیدوں پر سلام ہو اور ڈاکٹر طاہرالقادری پر سلام ہو جنہوں نے محبتوں کے چراغ جلا کر نفرتوں کے سامنے دیوار کھڑی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وطن کے بیٹوں کے درمیان وحدت کو فروغ دے، لیکن حکومت تو ڈیوائیڈ اینڈ رول کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے لئے وطن کو ہی کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے گلی گلی کوچہ کوچہ فرقہ واریت پھیلانے کے لئے لشکر تشکیل دیئے، تاکہ ملک کمزور ہوجائے، اس کا فائدہ انڈیا کو تھا، امریکہ کو پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کو تھا، لیکن حالیہ تحریک نے وطن کے بیٹوں کو وحدت کی لڑی میں پرو دیا۔ یہاں ہندو بھی ہیں، سکھ بھی ہیں، مسیحی بھی ہیں، شیعہ بھی اور سنی بھی موجود ہیں۔ تفرقہ باز پریشان ہیں کہ اس اتحاد کو کیسے پارہ پارہ کریں، لیکن وہ مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں کے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ضائع ہوچکی ہے، بیرونی ملکوں نے یہاں دہشت گردی کی فیکٹریاں لگائیں۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مین شیعہ عالم دین کو سزائے موت اس لئے دی گئی کہ وہ شیعہ اور سنی کی وحدت کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیٹے ہیں اور ہم اس میں وحدت کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز کے شیعہ اور سنی ایک دوسرے سے محبت کرنے لگ گئے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک میں قیام امن ہماری ترجیح ہے۔ حکمرانوں نے طالبان کو سپورٹ کیا، دہشت گردوں کی حمایت کی۔ آصف زرداری بتائیں طالبان کو اپنے بیٹے کون کہتا تھا، نصیر اللہ بابر کون تھا ،کراچی میں آج بھی ہمارے کارکن شہید ہوئے ہیں۔ آصف زرداری بتائیں کون قاتلوں کی سرپرستی کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال حکمرانوں کی نگرانی میں یوم عاشورہ پر پر فساد کرایا گیا اور آج بھی وہی انتظامیہ ہمیں ڈرا رہی ہے۔ ہم نہ کل یزید سے ڈرے تھے نہ آج یزید کی اولاد سے ڈرنے والے ہیں۔ ہمارے ڈرائیور اور بچوں کو اٹھانے والے ہمیں نہیں ڈرا سکتے۔ ہم خون کے آخری قطرے تک ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ میں اصلی راجپوت ہوں۔ میں اس کی اولاد ہوں، جس نے انگریزوں کو شکست دی تھی۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ جہاں اہلسنت بھائیوں کا پسینہ گرئے گا ہم وہاں اپنا خون گرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی انتظامیہ اس محرم پر بھی فسادات کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول کا غم منانے میں رکاؤٹ ڈالنے والا شہباز شریف یزید کا حامی ہوسکتا ہے، حسین کا نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree