ظالم حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دنیا و آخرت میں دینا ہوگا، علامہ ناصرعباس جعفری

30 جون 2014

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاوُن کی ذمہ دار ہے، وزیراعلٰی اپنے وزرا سمیت مستعفی ہو کر گرفتاری دیں، شہباز شریف نے نہتے لوگوں اور خواتین کا قتل عام کرکے ظلم و بربریت کی بدترین مثال قائم کی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی باشعور اور غیرت مند انسان خواتین پر ہاتھ نہیں اُٹھاتا، جو ظلم سانحہ ماڈل ٹاوُن کے مظلوموں کیساتھ کیا گیا، اس کا حساب ان ظالم حکمرانوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں دینا ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، مسلم لیگ نون نے جمہوریت کا نام بدنام کیا، آج ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم نے ظالموں کے ظلم پر خاموش رہنا ہے یا مظلوموں کا ساتھ دینا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے ذمہ داران کو یقین دلایا کہ ہم آپ پر ہونے والے اس ظلم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کیخلاف آپ کی ہر جائز قانونی و آئینی جدوجہد میں آپ کیساتھ ہیں۔ اے پی سی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے بھی شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree