علامہ شفقت شیرازی کی آزادکشمیر میں مختلف سیاسی و حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں

29 اپریل 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید شفقت شیرازی سے مختلف سیاسی رہنماؤں کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے سٹاف آفیسر قلب عباس جعفری،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید شجاعت کاظمی، سید فخر عباس کا ظمی،مسلم کانفرنس کے رہنماء سید یاسر نقوی، آئی او کے ناظم سید اشتیاق سبزوری اور دیگر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا آزادکشمیر و پاکستان میں اتحاد امت کیکئے کردارا لائق تحسین و ستائش ہے۔آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں اتحادبین المسلمین اورامن عامہ کے ایجنڈے پر مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں۔آزادکشمیر پر امن خطہ ہے اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے درمیان بہترین رابطہ سازی موجود ہے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی قیادت کے صدر ریاست سرداریعقوب خان، وزیر اعظم و صدر پی پی پی آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید، اپوزیشن لیڈرصدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں رہتی ہیں اور باہمی ربط و تعاون کی اچھی فضا قائم ہے۔

 

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئےعلامہ سید شفقت شیرازی نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے۔ ہر مشکل گھڑی میں جب قوم کو ضرورت پڑی پاک فوج نے ہماری مدد کی،ہم اپنے گھروں میں آرام سے سوتے ہیں اور ہمارے فوجی جوان سرحدوں پر موسمی حالات برداشت کرتے ہوئے جاگ کر ہمارے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔پاک فوج کے شہداء نے ہمارے کل کیلئےاپنا آج قربان کیا۔ چند دشمن قوتیں پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا مقصد پاکستان سے محبت کرنے والی جماعتوں اور افراد کو متحد کرناہے۔ مجلس چاہتی ہے کہ نوجوان مفادات کی سیاست نہ کریں، محب وطن قوت کے بازوں کو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ کہ مجلس وحدتِ مسلمین مظلوم کشمیری عوام کے حق آزادی اور حق خودارادیت کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔اگراقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں کشمیری عوام کی اکثریت حق خودارادیت کیلئے رائے شماری کے بعد یہ فیصلہ کرلے کہ انہیں کشمیرکی آزادی چاہئے تو پھربھارت کو انہیںآزادی دے دینی چاہئے ۔یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے ، اب مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں اوران پر ڈھائے جانے والے مظالم کودنیاسے چھپایانہیں جاسکتا۔ مجلس وحدتِ مسلمین کشمیر کے مسئلے اور تنازع کو ایک سیاسی ، جغرافیائی ، انتظامی اور سفارتی مسئلے سے بڑھ کر اسے ایک انسانی مسئلہ تصور کرتی ہے اور اگر پوری دنیا میں سب سے بڑا انسانی مسئلہ ہے تو وہ مسئلہ کشمیر ہے ۔حکومت آزادکشمیرمیں جلدازجلد بلدیاتی انتخابات کروا ئے اورکشمیری عوام کا برسوں کادیرینہ مطالبہ پوراکیاجائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree