علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم حمایت مظلومین فلسطین و عراق منایا گیا

11 جولائی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد)غزہ اور غرب اردن پر صہیونی جارحیت اور عراق میں تکفیری داعش کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج، مختلف شہروں ، قصبوں ، دیہاتوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ، مساجد میں جمعہ کے خطبات میں فلسطینیوں کے حق میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں ’’یوم حمایت مظلومین فلسطین و عراق ‘‘ منایا گیا اور غزہ پر صیہونی اسرائیلی حملوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے

 

مجلس وحدت مسلمین کے تحت بعد نماز جمعہ مرکزی مسجد اثنا ء عشری جی سکس ٹو اسلام آباد، خوجہ مسجد کھارادر، حسینی جامع مسجد برفخانہ ملیرکراچی ، شباب چوک ثمن آباد لاہور، یاد چوک اسکردو، علمدار روڈ کوئٹہ ، سمیت حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، کے این شاہ ، خیر پور، میر پور خاص، ٹھٹھہ ، بدین ، ماتلی، نواب شاہ ، نوشہرو فیروز، کشمور، کندھ کوٹ ،جبکہ پنجاب کے شہروں ساہیوال، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، جھنگ، میانوالی، لیہ، شیخوپورہ، گجرانوالہ ، راولپنڈی، ٹیکسلا، خیبر پی کے کے شہروں پشاور، کوہاٹ ، ہنگو، اورکزئی ایجنسی،ہری پور، مانسہرہ، جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں کچورا، کواردو، گمبہ، خپلو،  کھوار،گول، اسکردو  سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور گوٹھ دیہاتوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کا انعقادکیا گیا، غزہ پر صیہونی اسرائیلی اور عراق میں تکفیری داعش کی بربریت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت منعقدہ احتجاجی مظاہروں میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی، داعش کی تکفیری دہشت گردی سمیت اقوام متحدہ پر سخت تنقید پر مبنی نعرے آویزاں تھے، احتجاجی مظاہروں میں امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچموں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

 

ملک بھرمیں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران  نے خطاب کیا، مقررین کاکہنا تھا کہ گذشتہ پانچ روز میں غاصب اسرائیل نے غزہ پر سیکڑوں کی تعداد میں بم گرائے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سو سے زائد معصوم فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں،جس میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین ہیں۔ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ،ا سرائیل نا منظور سمیت غزہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و القدس کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھیں گے سمیت دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے اور مظاہرے کے اختتام پر امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree