غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مسترد ،ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھر پو ر حصہ لے گی ، ناصر شیرازی ایڈووکیٹ

15 ستمبر 2013

وحدت نیوز ( لاہور ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سینٹرل پولیٹیکل کونسل کا اہم اجلاس صوبائی پولیٹیکل سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کی ،جبکہ چاروں صوبوں ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی کونسل کے اراکین نے شرکت کی ، اجلاس میں طویل بحث و مشاورت کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ سامنے آیا ، مرکزی وحدت میڈیا سیل کو جاری اپنے بیان میں سیاسی شعبے کے سربراہ ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جنرل پالیسی ترتیب دے دی گئی ہے ، ایم ڈبلیو ایم ہم خیال ، معتدل اور وطن دوست جماعتوں کو اکھٹا کر کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی تاکہ پورے پاکستان میں بہترین نتائج سامنے آسکیں ، قومی سطح پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے الائنس یا گروپس کی تشکیل کا فیصلہ سینٹرل پولیٹیکل کونسل کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کر تے ہی ، اور اس فیصلے کے خلاف عدالتی دروازے پر جانے کا آئینی اور جمہوری حق بھی محفوظ رکھتی ہے ،انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے گذشتہ دنوں بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اے پی سی ایک قومی سطح کی سازش تھی جس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ دیگر جماعتیں بھی شامل ہو ئیں ، طالبان سے مذاکرات اس بات کی دلیل ہیں کہ اے پی سی میں شریک تمام جماعتیں طالبان کو پاکستان کی سیاسی و عسکری قوت تسلیم کر تی ہیں ، طالبان سے مذاکرات چالیس ہزار بیگناہ شہید پاکستانیوں کے خون ناحق سے غداری کے مترادف ہیں ، حکومت اور اے پی سی میں شامل دیگر جماعتوں کو جلد طالبان سے مذاکرات کے سنگین نتائج بھگتا پڑیں گے ، اور اس کے اثرات تمام پاکستانی عوا م پر بھی آئیں گے ۔

اس اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے علاوہ علامہ شفقت شیرازی ، ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا،علامہ ابوزر مہدوی ، علامہ اقبال بہشتی ،علامہ مختار امامی ، علامہ عبد الخالق اسدی علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی ، علامہ تصور جوادی ، مولانا ارشاد حسین ، رائے علی رضا بھٹی ، سجاد حسین میکن ، اخلاق بہشتی ، ظفر چشتی ، اخلاق بخاری ، عبداللہ مطہری ، طارق بدوی ، فدا حسین ایڈووکیٹ ، اسد عباس نقوی اور باقر حسین ایڈووکیٹ شریک تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree