قوم دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسسز کی پشت پر کھڑی ہو، علامہ شفقت شیرازی

13 جنوری 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) طالبان دہشت گردوں اور اُن کے سیاسی سرپرستوں کو معاشرے سے تنہا کیے بغیر ملک میں امن کی بحالی ناممکن ہے آج مذہب کے نام پر قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہو رہی ہے دہشت گردوں کی پھانسیاں رکوانے کے لئے دہشت گردوں کے سرپرست سر گرم ہیں مسلم امہ کا المیہ یہ ہے کہ ان کو مذہب کے نام پر ہمیشہ لوٹا گیا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما وسیکریٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی نے ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام امن و آتشی کا دین ہے دین میں جبر نہیں اسلام میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی تلقین کی ہے انسان کی جان کی حرمت کو بیت اللہ سے زیادہ اہم قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک نازک دور سے گذر رہا ہے عالمی دہشت گردوں نے ملک دشمن عناصر انڈیا،اسرائیل اور امریکہ کے اشارے پر ہماری سالمیت پر وار کرنے کی سازش تیار کر لی ہے آج وہ قوتیں جنہوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی ایک دفعہ پھر پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کو خارجی طالبان اور طالبان مائند سیٹ کا ریاست نہیں بننے دینگے افواج پاکستان کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ان حالات میں قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ،علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ اب ملک قوم کے ساتھ بہت ہو چکا مزید نقصانات سے بچنے کے لئے دہشت گرد طالبان اور اُن کے حامیوں کو بے نقاب کرنا ہوگا وفاقی حکومت سیاسی بلیک میلنگ کے شکار ہوئے بغیر دہشت گردوں کیخلاف کاروائی جاری رکھیں دارلحکومت سے عالمی دہشت گرد داعش کو مدد کے لئے پکارنے والے ملاوُں کو قرار واقعی سزا دینا چاہئے ۔

 

انہوں نے کہا آج سول سوسائٹی ،صحافی،دانشور،طلباء،وکلاء،ڈاکٹرز،انجنیئرز،مزدور،کسان،سیاسی مذہبی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسسز کی پشت پر کھڑے ہوں اور پاکستان کی سالمیت کی جنگ میں اپنا کردار ادا کریں اور مذہبی بلعم بعوروں کی سازشوں کو کامیاب نہ ہونے دیں بصورت دیگر ہماری نسلیں اس جرم کی سزا کو بھگتیں گی آج ہم نے پاکستان کے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے وہ پاکستان جس کو لاالہ اللہ کے بنیاد پر حاصل کیا تھا ،علامہ ڈاکٹر شیرازی نے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ وحدت اور اتحاد کے سفیر بنیں اور معاشرے میں برداشت اور عدم تشدد کی فضا قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں یہ عالمی استعمار کی سازش ہے کہ شیعہ سنی دست گریباں ہوں لیکن آپ نے اس قول کو نہیں بھولنا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دوبازو ہیں اور اس کے درمیان تفریق ڈالنے والے نہ تو شیعہ ہے نہ سنی بلکہ وہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں پاکستان میں بسنے والے ہر پاکستانی چاہے وہ جس بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ہمارے بھائی ہیں اور اُن کی جان مال کی حرمت ہم پر فرض ہے یہی اسلام کا درس بھی ہے اور نسانیت کا تقاضا بھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree